دس سالہ طیبہ پر تشدد کا جائزہ لینے کیلئے آج پمزمیں ٹیسٹ ، پولیس کی بد نیتی پکڑی گئی

دس سالہ طیبہ پر تشدد کا جائزہ لینے کیلئے آج پمزمیں ٹیسٹ ، پولیس کی بد نیتی پکڑی گئی

اسلام آباد طیبہ تشدد کیس ،کم سن بچی اسلام آباد سے بازیاب، طبی معائنہ بھی کرا لیا گیا۔پمز اسپتال میں 4 رکنی طبی ماہرین کی ٹیم نے دس سالہگھریلوملازمہ طیبہ کا طبی معائنہ کیا۔جن میں پلاسٹک سرجن ڈاکٹر حمید ،جنرل سرجن ڈاکٹر ایس ایچ ،ماہر نفسیات ڈاکٹر عاصمہ اور برن سرجن ڈاکٹر طارق شامل تھے ۔دوسری جانب بچی کی نئی تصاویر نے پولیس کی بددیانتی اور مبینہ ملی بھگت کا بھانڈا پھوڑ دیا ہے
طیبہ کے ڈی این اے ٹیسٹ کے لئے خون کے نمونے بھی لے لئے گئے ہیںجس کی جلد رپورٹ آ جائے گی ۔ ۔کیس دبانے اور زخم بھرنے کیلئے طیبہ کو کئی روز تک چھپا کر رکھا گیا۔اب چہرے پر زخموں کے صرف ہلکے سے نشانات باقی رہ گئے ہیں۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ بچی کی کی کمر پر گرم راڈ سے داغنے کے نشانات اب بھی موجود ہیں،پولیس نے ایف آئی آر میں زخموں کا ذکر نہیںکیا۔ننھی طیبہ اور اس کے مبینہ والدین کو بدھ کو عدالت پیش کیاجائے گا۔عدالتی کارروائی میں طیبہ کے اصل والدین کا فیصلہ بھی کیا جائے گا۔