پشاور اور کوئتہ بڑی تباہی سے بچ گئے،پولیس کی بروقت کاروائی

پشاور اور کوئتہ بڑی تباہی سے بچ گئے،پولیس کی بروقت کاروائی

پشاور:حیات آباد پولیس کے علاقے میں دہشت گرد ریڑھی میں بم نصب کرکے چلے گئے۔ پولیس نے شک گزرنے پر بم ڈسپوزل اسکواڈ کو طلب کیا جنہوں نے موقع پر پہنچ کر 15 کلو وزنی بم ناکارہ بنا دیا۔ سلنڈر میں نصب بم ریڑھی میں چھپایا گیا تھا، بی ڈی یو کے مطابق بم15 کلو وزنی تھاجس میںپر ایما کارڈ ، ڈیٹونیٹراور دیگر آلات بھی نصب کئے گئے تھے۔
ادھر کوئٹہ کے علاقے مستو نگ میں بھی بم ڈسپوزل سکواڈ نے عدا لت روڈ سے بم برآ مد کر کے نا کا رہ بنا دیا ۔ذرائع کے مطابق بم پا نی کے مو ٹر پمپ میں چھپا یا گیا تھا ، بچے مو ٹر پمپ گھر لے گئے جسے کھو لنے پر اند ر سے بم برآ مد ہوا ۔