فیس بک اور واٹس ایپ صارفین دھوکے میں آگئے

فیس بک اور واٹس ایپ صارفین دھوکے میں آگئے

نیو یارک : واٹس ایپ اور فیس بک میسنجر صارفین میسج بھیج کرجعلساز کے  دھوکے میں آگئے۔

دھوکے میں پھنسانے کیلئے کہا گیا کہ صارفین کو یہ میسج آگے بھیجنا پڑے گا، ورنہ نہ بھیجنے کی صورت میں انہیں دوست احباب کو میسج بھیجنے پرزبردستی  پیسے ادا کرنے ہوں گے۔پوسٹ میں مزید لکھا تھا کہ اگر صارفین اس پوسٹ کو کاپی پیسٹ نہیں کریں گےتو ایپس انہیں سنجیدہ  صارف نہیں سمجھے گی۔

لیکن یہ سراسر غلط ہے، فیس بک یا واٹس ایپ میسجز کے بدلے کوئی قیمت نہیں  لینے نہیں جارہی ہیں ۔دونوں  مکمل طور پر مفت رہیں گی۔ جنہوں نے اس پر یقین کیا اورجھانسے میں آگئےانہوں نے یہ میسج تیزی سے پھیلایا۔

پوسٹ میں بتایا گیا تھا کہ چارجز کا اطلاق ہفتے کی صبح سے فیس بک پر ہو جائے گا ۔اگر آپ کے پاس کم از کم دس  کانٹیکٹس ہیں تو یہ میسج ان کو ضرور بھیجیں اس طرح ہم آپ کو سنجیدہ  صارف  سمجھیں گےاور آپ کا لوگو نیلا ہو جائے گا اور آپ سروس بالکل مفت استعمال کر یں گے۔

بالکل ایسا ہی میسج لفظ واٹس ایپ کے ساتھ بھی گردش میں رہا۔

مصنف کے بارے میں