سال نو کی رات واٹس ایپ پر کتنے ارب پیغامات کا تبادلہ ہوا جان کرسوچ میں پڑ جائیں گے

سال نو کی رات واٹس ایپ پر کتنے ارب پیغامات کا تبادلہ ہوا جان کرسوچ میں پڑ جائیں گے

نیو یارک: واٹس ایپ نے کہا ہے کہ سال نو کی رات اس کے صارفین کی جانب سے بھیجے گئے پیغامات کی مجموعی تعداد 63 ارب تک پہنچ گئی جو واٹس ایپ ایپلی کیشن کے لیے ایک ریکارڈ ہے۔

واٹس ایپ ایپلی کیشن کے ذریعے لوگ تحریری پیغامات ، تصاویر اور وڈیوز کے تبادلے کے علاوہ آڈیو اور وڈیو کال سے بھی مستفید ہو سکتے ہیں۔ واٹس ایپ کے ترجمان نے بتایا کہ مذکورہ 63 ارب پیغامات میں تقریبا 7.9 ارب تصاویر اور 2.4 ارب کے قریب وڈیوز شامل ہیں ۔

واضح رہے کہ واٹس ایپ ایپلی کیشن کے مالکانہ حقوق رکھنے والی کمپنی فیس بک کے بانی اور چیف ایگزیکٹو مارک زوکربرگ نے گزشتہ برس اپریل میں بتایا تھا کہ واٹس ایپ اور فیس بک میسنجر ان دو ایپلی کیشنوں کے ذریعے روزانہ بھیجے جانے والے پیغامات کی مجموعی تعداد 60 ارب کے قریب ہے۔

اس کے مقابل ٹیلی گرام ایپلی کیشن کے صارفین روزانہ 15 ارب پیغامات بھیجتے ہیں۔فیس بک نے 2014 میں 20 ارب ڈالر سے زیادہ کے عوض واٹس ایپ کمپنی کو خرید لیا تھا اور اب دنیا بھر میں واٹس ایپ ایپلی کیشن کو استعمال کرنے والے افراد کی تعداد 1 ارب سے زیادہ ہے۔

مصنف کے بارے میں