سری نگر: اکھنور میں ایک حملے کے دوران تین بھارتی فوجی مارے گئےجبکہ حملہ آور فرار ہو گئے، حریت رہنما سید علی گیلانی نے بھارت کی ریاستی دہشت گردی پر عالمی برادری کی خاموشی کو تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔

مقبوضہ کشمیر کے علاقے اکھنور میں فوجی کیمپ پر حملے میں 3بھارتی فوجی مارے گئے، حملہ کے بعد مسلح افراد فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔حریت رہنما سید علی گیلانی نے عالمی برادری کی بھارت کی ریاستی دہشت گردی پر خاموشی کو سخت تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔

انجینئر رشید نے کہا ہے کہ رائے شماری دنیا کا ایک مانا ہوا اصول ہے، اسے مسئلہ کشمیر کے حل کے لیے بروکار لایا جائے۔ بھارتی مظالم جتنے بڑھ رہے ہیں آزادی کی تحریک بھی اتنی ہی تیزی سے آگئے بڑھ رہی ہے۔

مصنف کے بارے میں