جس علاقے میں ادائیگی نہیں ہوگی وہاں بجلی بھی نہیں ملے گی، خواجہ آصف

جس علاقے میں ادائیگی نہیں ہوگی وہاں بجلی بھی نہیں ملے گی، خواجہ آصف

وزیراعظم نوازشریف نے 2018 تک لوڈشیڈنگ کے ختم کرنے کا وعدہ کیا تھا لیکن وزیرپانی وبجلی خواجہ آصف نے لوڈشیڈنگ کے خاتمے کیلئے شرائط کی ایک طویل فہرست سنا دی .

سکی کیناری پن بجلی منصوبے سے متعلق ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے پانی اور بجلی کے وفاقی وزیر خواجہ آصف نے بجلی کی چوری کو سنگین مسئلہ قرار دیدیا. کہتے ہیں جس علاقے میں ادائیگی نہیں ہوگی وہاں بجلی بھی نہیں ملے گی.
انہوں نے خیبرپختونخوا کی مثال دی اورکہا کہ وہاں 2سو سے زائدفیڈرز کے صارفین سو فیصد ادائیگی کرتے ہیں . اسی لئے ان علاقوں میں لوڈشیڈنگ کا نام ونشان تک نہیں. خواجہ آصف  کا کہنا ہے کہ جن علاقوں میں لائن لاسز کی شرح 30 فیصد ہے وہاں کے صارفین کو4سے5 گھنٹے تک بجلی کی بندش کا سامنا کرنا پڑے گا.لیکن جہاں بجلی چوری کی شرح 70سے80 فیصد ہے وہاں لوگ12سے 14گھنٹے بجلی سے محروم رہیں گے . تقریب میں سکی کیناری پن بجلی منصوبے پر متعلقہ کمپنیوں نے دستخط کئے . ایک ارب اسی کروڑ ڈالر کی لاگت سے یہ منصوبہ دریائے کنہار پر تعمیر ہو گا جسے دو ہزار بائس میں مکمل کیا جائے گا.