پاکستان کا آبدوز سے کروز میزائل ’بابر تھری‘ کا کامیاب تجربہ

پاکستان کا آبدوز سے کروز میزائل ’بابر تھری‘ کا کامیاب تجربہ

راولپنڈی:  پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق بابر تھری کروز میزائل کا تجربہ بحیرہ ہند کے خفیہ مقام پر کیا گیا، جس نے خشکی میں اپنے ہدف کو کامیابی سے نشانہ بنایا۔ ایڈوانس اور جدید ٹیکنالوجی سے لیس کروز میزائل بابر تھری 450 کلو میٹر تک اپنے ہدف کو کامیابی سے نشانہ بنانے کی صلاحیت رکھتا ہے.

f1227e4f48317a28308bf31ab2590c64

چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل زبیر محمود حیات، ڈی جی اسٹرٹیجک پلان ڈویژنز لیفٹیننٹ مظہر جمیل، کمانڈر نیول اسٹرٹیک فورس کمانڈ اور دیگر سینیئر افسران نے میزائل ٹیسٹ کا تجربے کا مشاہدہ کیا.

میزائل کے کامیاب تجربے پر تینوں مسلح افواج کے سربراہان نے ٹیم کو مبارکباد دی، جبکہ چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل زبیر محمود حیات نے بھی قوم کو مبارکباد پیش کی.

6b08491435a69bf384f92eedd7763ea8 d6768c9436fbb842805b68258f0bde54 64fba6692eb385fd928fc9791004ca43 64fba6692eb385fd928fc9791004ca43 64fba6692eb385fd928fc9791004ca43 2e36965b9f642e9525d96f6d9f076b50