بھارت اور افغانستان کی ایک اور مکاری پکڑی گئی!

امن کے بعد بھارت اور افغانستان کی ایک اور مکاری پکڑی گئی، دونوں ممالک خیبرپختونخوا میں جعلی کرنسی پھیلانے کے لیے متحرک ہوگئے،

بھارت اور افغانستان کی ایک اور مکاری پکڑی گئی!

پشاور: امن کے بعد بھارت اور افغانستان کی ایک اور مکاری پکڑی گئی، دونوں ممالک خیبرپختونخوا میں جعلی کرنسی پھیلانے کے لیے متحرک ہوگئے، پولیس نے نیٹ ورک کے اہم رکن اور این ڈی ایس ایجنٹ کو گرفتار کرلیا۔بھارت اور افغانستان نے پہلے پاکستان کے خلاف دہشت گردی کا وار کیا اور اب پاکستانی معیشت پر یلغار کی تیاریاں شروع کردی ہیں، خیبرپختونخوا میں جعلی کرنسی پھیلانے کیلئے بھارت اور افغانستان کا نیا گٹھ جوڑ کا انکشاف ہوا ہے۔ صوبے اور قبائلی علاقوں میں منظم نیٹ ورک پھیلادیا گیا ہے، جس کی نشاندہی کی محکمہ داخلہ نے کرتے ہوئے تمام انتظامی مشنری کو الرٹ کردیا۔محکمہ داخلہ کے الرٹ پر پشاور پولیس متحرک ہوگئی، جس کے بعد نیٹ ورک کا سراغ لگایا گیا اور پہاڑی پورہ کے علاقے میں کارروائی کرکے ایک افغان باشندے کو دھرلیا۔ابتدائی تفتیش کے مطابق ملزم افغان خفیہ ایجنسی این ڈی ایس سے رابطے میں تھا اور پاکستان مخالف سرگرمیوں میں ملوث تھا افغان جاسوس کی افغانستان آمد و رفت تھی، جب کہ اس کے دو ساتھی جاسوسوں کی تلاش جاری ہے۔