یونیورسٹی میں خونی جھگڑاطالبات کوبھاری پڑگیا

سعودی عرب میں طائف یونیورسٹی کی انتظامیہ نے مختلف مقدمات میں ملوث 9طالبات کو پر تشدد جھگڑا کرنے پر یونیورسٹی سے نکال دیا ہے

یونیورسٹی میں خونی جھگڑاطالبات کوبھاری پڑگیا

سعودی عرب میں طائف یونیورسٹی کی انتظامیہ نے مختلف مقدمات میں ملوث 9طالبات کو پر تشدد جھگڑا کرنے پر یونیورسٹی سے نکال دیا ہے۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق گزشتہ دنوں طائف یونیورسٹی میں طالبات کے درمیان تلخ کلامی کے بعد شدید لڑائی ہو گئی جس کے بعد متعدد طالبات زخمی بھی ہوئیں۔

یونیورسٹی انتظامیہ کی جانب سے اس معاملے پر بنائی گئی کمیٹی نے اپنی رپورٹ میں 9طالبات کو ہنگامے کا ذمہ دار قرار دیا جس کے بعد ان طالبات کو یونیورسٹی سے نکال دیا گیا اور ان طالبات کے دوبارہ کسی بھی یونیورسٹی میں داخلے پر پابندی عائد کر دی گئی ہے جبکہ 7طالبات کے 2سمسٹر میں حصہ لینے پر پابندی عائد کرتے ہوئے 10طالبات کو آخری بار وارننگ جاری کر دی گئی