پالک، انڈا، گاجر اور شکر قندی آنکھوں کیلئے مفید ہیں

امریکی ماہرین صحت کا کہنا ہے کہ پالک، انڈا، گاجر اور شکر قندی بینائی کے لئے مفید ہیں۔

پالک، انڈا، گاجر اور شکر قندی آنکھوں کیلئے مفید ہیں

نیویارک : امریکی ماہرین صحت کا کہنا ہے کہ پالک، انڈا، گاجر اور شکر قندی بینائی کے لئے مفید ہیں۔

امریکی ماہرین صحت کا کہنا ہے کہ پالک،انڈا، گاجر اور شکر قندی بینائی کے لئے انتہائی مفید ہیں، ہاورڈ یونورسٹی کے ماہرین کی جدید تحقیق سے معلوم ہوا ہے کہ لیپ ٹاپ ، اسمارٹ فون اور کمپیوٹر کا زیادہ استعمال نظر (بینائی) کی کمزوری کا کا سبب بن رہے ہیں اور اس سے سب سے زیادہ بچے متاثر ہو رہے ہیں۔

 

ماہرین کا کہنا ہے کہ غذا میں معمولی تبدیلی سے اس مشکل پر قابو پایا جا سکتا اور بینائی میں بہتری آسکتی ہے۔

 

ماہرین کا کہنا ہے ان غذاﺅں میں پالک پالک ایسی سبزی ہے جس میں آئرن اور وٹامن سی کی بہت بڑی مقدار ہوتی ہے اور آنکھوں کے لئے دھوپ کے مضر اثرات سے بچانے کا کام کرتی ہے جبکہ پالک میں موجود لیوٹین ایسا جز ہے جو عمر بڑھنے کے ساتھ آنکھوں کے پٹھوں میں آنے والی تنزلی اور موتیے کی روک تھام میں مددگار ثابت ہوتی ہے۔