امریکہ میں فائرنگ کے درجنوں واقعات میں 100سے زائد ہلاکتیں

امریکہ میں فائرنگ کے درجنوں واقعات میں 100سے زائد ہلاکتیں

نیو یارک: امریکہ میں فائرنگ کے تازہ واقعات میں کم سے کم پینتالیس افراد ہلاک اور چورانوے زخمی ہوگئے ہیں۔

امریکہ میں فائرنگ کے اعداد و شمار جمع کرنے والے مرکز کے مطابق پچھلے اڑتالیس گھنٹے کے دوران ملک کے مختلف علاقوں میں فائرنگ کے ایک سو چھتیس واقعات پیش آئے۔
رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ اتوار کے روز ، میرلینڈ، فلوریڈا، اوھایو، ٹیکساس ، ایلینائے، کنزاس ، وسکانسن، جنوبی کیرولائینا، جارجیا، اور الاباما میں فائرنگ کے اڑتالیس واقعات میں سولہ افراد ہلاک اور سینتس زخمی ہوئے ہیں۔ ہفتے کے روز امریکہ بھر میں فائرنگ کے اٹھاسی واقعات درج کیے گئے تھے جن میں مجموعی طور پر انتیس افراد ہلاک اور ستاون زخمی ہوگئے تھے۔
رواں سال کے آغاز سے اب تک امریکہ بھر میں فائرنگ کے گیارہ سو اکتالیس واقعات ریکارڈ کیے گئے جن میں دو سو نوے افراد ہلاک اور چھے سو تیرہ زخمی ہوئے ہیں۔
ہلاک ہونے والوں میں گیارہ سال سے کم عمر کے گیارہ بچے بھی شامل ہیں جبکہ ہلاک اور زخمی ہونے والے ترپن افراد کی عمریں بارہ سے سترہ برس کے درمیان بتائی جاتی ہیں۔

مصنف کے بارے میں