تحریک انتفاضہ قدس متحرک اور فعال ہے: حماس

تحریک انتفاضہ قدس متحرک اور فعال ہے: حماس

غزہ: فلسطین کی اسلامی مزاحمتی تحریک حماس کے ترجمان نے مقبوضہ قدس میں فلسطینی نوجوان کی شہادت پسندانہ کارروائی کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ انتفاضہ قدس کی لہر ختم ہونے والی نہیں ہے۔

رہاشدہ فلسطینی قیدی "فادی قنبر" نے اتوار کے دن شہادت پسندانہ کارروائی کرکے صیہونی فوجیوں کو ٹرک سے نشانہ بنانے کی کوشش کی۔ اس کارروائی میں 6 صیہونی فوجی ہلاک اور 15 دیگر شدید طور پر زخمی ہوگئے ہیں۔

اسنا کی رپورٹ کے مطابق فلسطین کی اسلامی مزاحمتی تحریک حماس "فوزی برہوم" نے تاکید کے ساتھ کہا ہے کہ تحریک انتفاضہ قدس کو شکست دینے کی تمام کوششیں ناکام رہیں گی۔

فلسطین کی تحریک مجاہدین نے بھی فلسطینی نوجوان کے شجاعانہ اقدام کی تعریف کرتے ہوئے اسے صیہونی حکومت کے مظالم اور حملوں کے خلاف فلسطینیوں کی جوابی کارروائی قرار دیا ہے۔

فلسطین کی الاحرار تحریک نے بھی فلسطینی نوجوان کی شہادت پسندانہ کارروائی کو سراہتے ہوئے کہا ہے کہ یہ شجاعانہ اقدام اس بات کی واضح نشانی ہے کہ تحریک انتفاضہ قدس جاری رہے گی اور فلسطینی عوام مزاحمت اور استقامت کا مظاہرہ کرتے رہیں گے۔

قابل ذکر ہے کہ صیہونی حکومت کے خلاف فلسطینیوں کی  نئی تحریک کو انتفاضہ سوم یا انتفاضہ قدس کے نام سے یاد کیا جاتا ہے- یہ تحریک اکتوبر 2015 سے شروع ہوئی ہے۔

مصنف کے بارے میں