گڈانی شپ یارڈپرناکارہ بحری جہازمیں آگ کیسے لگی، تحقیقات شروع

گڈانی شپ یارڈپرناکارہ بحری جہازمیں آگ کیسے لگی، تحقیقات شروع

کراچی: گڈانی شپ بریکنگ یارڈ حادثے کامقدمہ درج کرلیاگیا۔پولیس نے شپ بریکرسمیت چارافرادکو گرفتارکرلیا۔ایف آئی آر کی کاپی نیو نیوز نے حاصل کر لی۔ ناکارہ جہازمیں آگ لگنے کے باعث پانچ مزدورجاں بحق ہوگئے۔

ٓپولیس نے واقعہ کامقدمہ درج کرکے شپ بریکردیوان رضوان سمیت 4افرادکو گرفتارکرلیااور ان سےتفتیش جاری ہے۔

پلاٹ نمبر60پر لنگرانداز ناکارہ جہاز میں کٹائی کے دوران آگ بھڑک اٹھی ۔ظالم شعلوں نے 5مزدوروں کی جان لے لی جبکہ ریسکیوٹیموں نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے70مزدوروں کو بحفاظت نکال لیا۔

2ماہ قبل گڈانی شپ یارڈمیں ناکارہ آئل ٹینکرمیں آگ لگنے سے 27مزدورجاں بحق جبکہ 58زخمی ہوگئے تھے۔

مصنف کے بارے میں