عمران خان نے خیبر پختونخواہ کو مناسب وقت نہ دینے کا اعتراف کر لیا

عمران خان نے خیبر پختونخواہ کو مناسب وقت نہ دینے کا اعتراف کر لیا

اسلام آباد :  چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے خیبر پختونخوا کو ٹھیک طریقے سے وقت نہ دینے کا اعتراف کرلیا اور کہا ہے کہ دھرنے اور پاناما کیس کے باعث خیبر پختونخوا کو وقت نہیں دے سکا، کرپشن کیخلاف جنگ ایک دن میں نہیں جیتی جاسکتی لیکن ہم یہ جنگ لڑتے رہیں گے۔

اپنے ایک بیان میں عمران خان کا کہنا تھا کہ ہمارے ہاں بے پناہ قدرتی وسائل موجود ہیں ، اوور سیز ملک میں سرمایہ لانا چاہتے ہیں لیکن کرپشن کے باعث سرمایہ کاری نہیں ہو رہی،ادارے کمزور ہونے کے باعث کرپشن ہو رہی ہے ، اداروں میں حکمرانوں کی مداخلت نہیں ہونی چاہیے۔ سرمایہ کاری میں پاکستان اپنی تاریخ کی کم ترین سطح پر آگیا ،پاکستان میں سرمایہ کاروں کیلئے سازگار ماحول پیدا کرنے کی ضرورت ہے۔

انہوں نے کہا کہ خیبر پختونخوا نے تین سالوں میں نمایاں ترقی کی ، کے پی کے کی بہتری کیلئے ایسے ہی کام کیا جا رہا ہے جیسے شوکت خانم ہسپتال کیلئے کیا گیا۔