نیوزی لینڈ کیخلاف دوسرے ون ڈے میچ میں پاکستان کا ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ

نیوزی لینڈ کیخلاف دوسرے ون ڈے میچ میں پاکستان کا ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ

نیلسن: پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان 5 میچوں کی سیریز کے دوسرے ون ڈے میچ میں پاکستان نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا ہے۔پاکستان کی جانب سے ٹیم میں ایک تبدیلی کی گئی ہے ۔فخر زمان انجری کے باعث ٹیم میں جگہ بنانے میں ناکام رہے ان کی جگہ ٹیم میں امام الحق کو شامل کیا گیا۔نیوزی لینڈ کی جانب سے کوئی تبدیلی نہیں کی  گئی۔

یاد رہے کہ پانچ میچوں کی سیریز میں نیوزی لینڈ کو ایک صفر کی برتری حاصل ہے۔پہلے میچ میں نیوزی لینڈ نے پاکستان کو  ورتھ لوئس سسٹم کے تحت 62 رنز سے شکست دی تھی۔