حلقہ پی پی 20 چکوال میں ضمنی الیکشن، پولنگ جاری

حلقہ پی پی 20 چکوال میں ضمنی الیکشن، پولنگ جاری

چکوال: پنجاب کے حلقے پی پی 20 میں ضمنی انتخاب کے معرکہ کیلئے پولنگ شروع ہو گئی ہے۔ پولنگ صبح 8 بجے سے بغیر کسی وقفے کے شام 5 بجے جاری رہے گی۔ حلقے میں 227 پولنگ سٹیشنز بنائے گئے ہیں جبکہ 45 پولنگ اسٹیشن انتہائی حساس قرار دیے گئے ہیں اور 2 لاکھ 79ہزار 530ووٹرز حق رائے دہی استعمال کر سکیں گے۔ حلقے میں امن و امان کی ذمہ داری فوج، رینجرز اور پولیس کے پاس پے۔

پی پی 20چکوال ضمنی انتخاب کے لیے مسلم لیگ ن کے امیدوار چوہدری حیدر سلطان اور پی ٹی آئی کے راجہ طارق افضل کے درمیان کانٹے کا مقابلہ متوقع ہے۔

انتخابی عمل میں ایک ہزار 855 افرا د پر مشتمل پولنگ عملہ فرائض سر انجام دے رہا ہے جبکہ انتخاب کے لیے الیکشن کمیشن سیکریٹریٹ میں شکایات سیل بھی قائم کیا گیا ہے اور شہری انتخابی عمل کی شکایات فون نمبر 9218527 051 اور فیکس نمبر 9205300 051 پر درج کروا سکتے ہیں۔

یاد رہے کہ حلقہ پی پی 20 چکوال کی نشست ن لیگ کے رکن پنجاب اسمبلی چوہدری لیاقت علی خان کی وفات کے باعث خالی ہوئی تھی۔

 نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں