ٹرمپ 12 جنوری کو طبی معائنہ کروائیں گے، وائٹ ہاؤس

ٹرمپ 12 جنوری کو طبی معائنہ کروائیں گے، وائٹ ہاؤس

واشنگٹن: وائٹ ہاؤس کے ترجمان کا کہنا ہے کہ امریکی صدر ٹرمپ کا سالانہ میڈیکل چیک اپ جمعے(12 جنوری) کو ہو گا۔ طبی معائنے میں دماغی معائنہ شامل نہیں۔

وائٹ ہاؤس کے ترجمان نے امریکی اخبار سے گفتگو میں کہا کہ میڈیا میں صدر ٹرمپ کے دماغی توازن ٹھیک نہ ہونے سے متعلق پروپیگنڈا کیا گیا جب کہ صدر ذہین اور فوری فیصلہ ساز ہیں۔ ٹرمپ کا طبی معائنہ والٹر ریڈ نیشنل ملٹری میڈیکل سینٹر میں ہو گا۔

وائٹ ہاؤس کے نائب پریس سیکریٹری ہوگن گڈلے کا کہنا ہے کہ میڈیا ٹرمپ کی ذہنی کیفیت کو منفی طور پر بڑھا چڑھا کے پیش کر رہا ہے لیکن حقیقت میں ایسا نہیں ہے۔

صدر ٹرمپ سیاست کے ساتھ ساتھ دیگر شعبوں میں بھی کافی مہارت رکھتے ہیں۔ ہوگن گڈلے نے ماہرین نفسیات پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ جو ڈاکٹرز صدر ٹرمپ کی ذہنی کیفیت سے آگاہ نہیں اور نہ کبھی ان سے ملے انہیں ایسے بیانات سے گریز کرنا چاہیے۔

 

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں