سعودی عرب کے بعد بحرین میں پٹرول کی قیمت میں اضافہ

سعودی عرب کے بعد بحرین میں پٹرول کی قیمت میں اضافہ

منامہ:سعودی عرب میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں بڑھنے کے بعد ہمسایہ ممالک بھی اثر انداز ہونا شروع ہو گئے ہیں ۔حالیہ اضافے کے بعد اب سعودی ہمسایہ ملک بحرین سے بھی بُری خبر آگئی ہے ۔

بحرین میں پٹرول کی نرخ میں اضافہ ہوگیا۔ پٹرول 91جو اس سے پہلے 125فلس فی لیٹر فروخت ہوتا تھا ، اب 140فلس فی لیٹر فروخت ہوگا جبکہ پٹرول 95جو اس سے پہلے 160فلس فی لیٹر تھا .

اب 200فلس فی لیٹر فروخت ہوگا۔ قومی بورڈ برائے تیل وگیس نے نئے نرخ نامہ کی منظوری دیدی ہے۔ بورڈ نے کہا ہے کہ پٹرول کی قیمت میں تبدیلی خلیجی ممالک کے علاوہ عالمی منڈی میں ہونے والی تبدیلیوں کے باعث ہے۔

یاد رہے کہ سعودی عرب میں پیٹرول کی قیمت 79 ہلالہ سے بڑھ کر 1 ریا ل اور پانچ ہلالہ ہو گئی ہے ۔ جس کے بعد سعودی شہریوں نے 95 نمبر پیٹرول کی بجائے 91 گیسولین خریدنا شروع کردیا ہے ۔اب دیکھنا یہ ہوگا کہ بحرین میں قیمتیں بڑھنے کا کتنا اثر شہریوں پر پڑے گا۔