'عمران کو کسی کی ‍‍ذاتی زندگی خراب کرنے کی بجائے میرا کو پرپوزل بھیجنا چاہیے'

'عمران کو کسی کی ‍‍ذاتی زندگی خراب کرنے کی بجائے میرا کو پرپوزل بھیجنا چاہیے'

لاہور: نجی نیوز چینل سے بات چیت کرتے ہوئے تحریک انصاف کی منحرف رہنما عائشہ گلالئی کا کہنا تھا کہ عمران خان اور میرا کی عادتیں کافی ملتی ہیں۔ عائشہ گلالئی نے کہا ہے کہ میڈیا رپورٹس کے مطابق ابھی ان کی شادی نہیں ہوئی ہے صرف پرپوزل بھیجا ہے۔ عمران خان کو ایک خاتون کی ذاتی زندگی خراب کرنے کی بجائے میرا کو پرپوزل بھیجنا چاہیے اور شیخ رشید سے نکاح پڑھوانا چاہیے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ تحریک اںصاف کے چیئرمیں عمران خان اس وقت مایوسی اور ڈپریشن کا شکار ہیں۔واضح رہے کہ گزشتہ دنوں خبریں سرگرم تھیں کہ چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے یکم جنوری کی شب لاہور میں خاتون سے شادی کرکے سال نو کا آغاز کیا اور وہاں سے اگلے روز سیدھے اسلام آباد میں انسداد دہشت گردی کی عدالت پہنچے جہاں سے انہیں ضمانت مل گئی تھی تاہم پی ٹی آئی نے وضاحتی بیان میں کہا ہے کہ عمران خان نے بشریٰ مانیکا کو شادی کی پیشکش کی تاہم ابھی شادی نہیں کی جب کہ بشریٰ مانیکا نے کوئی قدم اٹھانے سے پہلے خاندان سے مشورے کے لئے وقت مانگا ہے۔

بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ بشریٰ مانیکا کی جانب سے عمران خان کی پیشکش قبول کرنے کی صورت میں چیئرمین پی ٹی آئی خود عوام کے سامنے شادی کا اعلان کریں گے۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں