پاکستان کی مجموعی دولت عالمی دولت کا صرف 0.2 فیصد ہے, گلوبل ویلتھ رپورٹ

پاکستان کی مجموعی دولت عالمی دولت کا صرف 0.2 فیصد ہے, گلوبل ویلتھ رپورٹ

اسلام آباد: پاکستان کی مجموعی دولت کا اندازہ 558 ارب ڈالر ہے جو دنیا کی مجموعی دولت کا 0.2 فیصد ہے۔

کریڈٹ سوئس کی گلوبل ویلتھ رپورٹ 2017ءکے مطابق اس وقت دنیا کی مجموعی دولت 280 کھرب ڈالر ہے۔ رپورٹ کے مطابق سال 2010ءکے بعد عالمی دولت میں سب سے زیادہ اضافہ گزشتہ سال کے دوران ہوا ہے اور 2022ءتک عالمی دولت 341 کھرب ڈالر تک بڑھنے کی توقع ہے۔

2000ءمیں پاکستان میں بالغ افراد کی فی کس دولت 2549 ڈالر ریکارڈ کی گئی تھی جو 2017ءکے اختتام پر 5174 ڈالر تک بڑھ گئی ہے۔