پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان جاری دوسرا ون ڈے میچ بارش نے روک دیا

پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان جاری دوسرا ون ڈے میچ بارش نے روک دیا

پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان جاری دوسرا ایک روزہ میچ بارش کے باعث روک دیا گیا ہے۔دوسرے ایک روزہ میچ میں پاکستان نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا جو ٹاپ آرڈر بلے بازوں نے غلط ثابت کر دیا۔39 رنز کے عوض تین وکٹیں گر جانے کے بعد محمد حفیظ اور شعیب ملک نے ٹیم کو سہارا دیا۔

شعیب ملک بھی 84 کے مجموعی اسکور پر پویلین لوٹ گئے کپتان سرفراز احمد دوسرے ون ڈے میچ میں بھی کوئی کاکردگی نہ دکھا سکے اور 3 کے انفرادی اسکور پر پویلین چلتا بنے ۔محمد حفیظ  نے 60 رنز کے باری کھیلی ۔شاداب خان نے عمدہ بیٹنگ کرتے ہوئے 52 رنز کی باری کھیلی اور ٹیم کے مجموعے میں اضافہ کیا۔حسن علی ایک عمدہ بلے باز کے روپ میں نظر آئے اور انہوں نے صرف 31 گیندوں پہ چار چھکوں اور چار  چوکوں کی مدد سے 51 رنز بنائے۔

دیگر بلے بازوں میں اظہر علی 6, امام الحق 3, بابر اعظم 10, شعیب ملک27 ، فہیم اشرف 7، محمد عامر 8 اور رومان رئیس نے 6 رنز بنائے۔

پاکستان نے نیوزی لینڈ کو جیت کیلئے 247 رنز کا آسان ہدف دیا جس کے ے تعاقب میں نیوزی لینڈ نے دو وکٹوں کے نقصان پر 62 رنز اسکور کر لیے ہیں ۔