سی آئی اے چیف کا پاکستان پر دہشتگردوں کو محفوظ پناہ گاہیں فراہم کرنے کا الزام

سی آئی اے چیف کا پاکستان پر دہشتگردوں کو محفوظ پناہ گاہیں فراہم کرنے کا الزام

نیو یارک: معروف امریکی پروگرام ’فیس دی نیشن‘ میں پاکستان سے متعلق پوچھے گئے سوال کے جواب میں سی آئی اے کے سربراہ مائیک پومپیو کا کہنا تھا کہ میں پاکستان کے حوالے سے امریکا کی پالیسی پر تو گفتگو نہیں کروں گا لیکن انٹیلی جنس چیف کی حیثیت سے اس حوالے سے ضرور بات کروں گا۔ مائیک پومپیو کا کہنا تھا کہ ہم دیکھ رہے ہیں کہ پاکستان مسلسل ان دہشت گردوں کو محفوظ پناہ گاہیں فراہم کر رہا ہے جو امریکا کے لیے خطرہ ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ہم نے پاکستان کو آگاہ کر دیا ہے کہ اب یہ سب قابل قبول نہیں ہو گا ۔پاکستانی امداد کی کٹوتی کے حوالے سے بات کرتے ہوئے مائیک پومپیو کا کہنا تھا کہ ایسا کر کے ہم نے پاکستان کو ایک موقع فراہم کیا ہے اگر اسلام آباد نے مسائل پر قابو پا لیا تو ہمیں ان کے ساتھ تعلقات کو آگے لے کر چلنے میں خوشی ہو گی اور اگر پاکستان نے ایسا نہیں کیا تو ہم امریکا کا تحفظ کریں گے۔

سی آئی اے چیف نے مزید کہا کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ واضح طور پر کہہ چکے ہیں کہ وہ چاہتے ہیں پاکستان ان دہشت گردوں کی پناہ گاہوں کا خاتمہ کرے جو امریکا کے لیے خطرہ ہیں۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں