ملک میں انتشار پھیلانے والوں کو کوئی کچھ نہیں کہتا، مریم اورنگزیب

ملک میں انتشار پھیلانے والوں کو کوئی کچھ نہیں کہتا، مریم اورنگزیب

اسلام آباد: وزیر مملکت مریم اورنگزیب نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ایک شخص نے پورے ملک میں انتشار پھیلانے کی بات کی لیکن ملک میں انتشار پھیلانے والوں کو کوئی کچھ نہیں کہتا۔ ن لیگ کی حکومت نے 4 سال میں ہر میدان میں اپنی کارکردگی ثابت کی ہے۔

انہوں نے کہا بلوچستان اسمبلی کو گرانے کی بات بھی کی جا رہی ہے۔ پہلے اقامہ پر منتخب وزیراعظم کو فارغ کیا گیا، اب یہاں مہروں کو بٹھا کر حکومت گرانے کی باتیں کی جا رہی ہیں۔ ان کا کہنا تھا تمام تر افواہوں کے باوجود سینیٹ الیکشن وقت پر ہوں گے۔ یہ کون سے مافیا اور گاڈ فادر ہیں جنہیں کینیڈا سے بلایا جاتا ہے۔

دوسری جانب لیگی رہنما طلال چوہدری کا کہنا ہے شکل دکھانے کیلئے قادری کی ہے جبکہ پیچھے اتحاد پیپلزپارٹی اور پی ٹی آئی کا ہے کیونکہ یہ لوگ نہیں چاہتے کہ سینیٹ یا عام انتخابات وقت پر ہوں۔

انہوں نے کہا اصولوں پر ڈٹے رہیں گے اور نہ ڈیل کریں گے نہ ڈھیل دیں گے۔  بلوچستان میں کھیلے جانے والے کھیل کا نقصان ن لیگ کو نہیں پاکستان کو ہو گا اور افسوس کی بات ہے ڈرون گرانے کے بجائے بلوچستان اسمبلی گرائی جا رہی ہے۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں