سلطان راہی کو مداحوں سے بچھڑے بائیس برس بیت گئے

سلطان راہی کو مداحوں سے بچھڑے بائیس برس بیت گئے

لاہور:یہ دنیا جی لگانے کی نہیں ہے یہ عبرت کی جا ہے تماشا نہیں ہے،پاکستان کے نامور اداکار سلطان راہی کی آ ج بائیس وی برسی منائی جا رہی ہے۔
سلطان راہی 1938میں بھارتی شہر اتر پردیش میں پیدا ہوئے ، پارٹیشن کے وقت ان کے خاندان نے بھارت سے پاکستان ہجرت کر لی تھی اور پاکستان کے شہر گجرا نوالہ میں رہائش پذ یر تھے۔


پچیس برس تک فلمی دنیا پرراج کرنیوالے نامور پاکستانی اداکارسلطان راہی آج بھی اپنے چاہنے والوں کے دِلوں میں زندہ ہیں۔ 700سے زائد فلموں میں کام کر نے کی وجہ سے سلطان راہی کا نام گینیس ورلڈ ریکارڈ میں شامل ہو گیا تھا۔