عمران خان ایک خاندان کی حرمت داؤ پر لگا کر چھپ گیا، نواز شریف

عمران خان ایک خاندان کی حرمت داؤ پر لگا کر چھپ گیا، نواز شریف

اسلام آباد: احتساب عدالت کے بایر میڈٰیا سے گفتگو کرتے ہوئے سابق وزیراعظم نواز شریف نے کہا عمران خان سے متعلق کہوں گا یہ شخص جس تھالی میں کھاتا ہے اسی میں چھید کرتا ہے۔ افسوس ہے یہ شخص ایک خاندان کی حرمت داؤ پر لگا کر پردے کے پیچھے چھپ گیا۔

نواز شریف نے مزید کہا اگر کوئی ایسی حرکت کی ہے توسامنے آؤ اور قوم کو کھل کر بتاؤ۔ تاہم سابق وزیراعظم نواز شریف احتساب عدالت سے پنجاب ہاؤس کے لیے روانہ ہو گئے۔

یاد رہے آج شریف خاندان کے خلاف نیب ریفرنسز میں گواہ سدرہ منصور نے مہران رمضان ٹیکسٹائل ملز میں حسین نواز کے شیئرز کی تفصیلات عدالت میں پیش کر دیں۔عدالت نے سماعت 16 جنوری تک ملتوی کر دی۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں