'طاہر القادری کو ہماری طرح کا کلین شیو عالم دین ٹکرا تو پھر پتا چلے گا'

'طاہر القادری کو ہماری طرح کا کلین شیو عالم دین ٹکرا تو پھر پتا چلے گا'

اسلام آباد: احتساب عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو میں کیپٹن ریٹائرڈ صفدر کا کہنا تھا کہ طاہر القادری کو ہماری طرح کا کلین شیو عالم دین ٹکرا تو پھر اسے پتا چلے گا۔ ایک سوال کے جواب میں کیپٹن ریٹائرڈ صفدر کا کہنا تھا کہ طاہر القادری سے کیا مناظرہ کرنا جس کا جھوٹ ثابت ہو چکا ہو۔

انہوں نے الزام لگایا طاہرالقادری جعلی بندہ ہے اس کے اکاؤنٹ کینیڈا میں ہیں اور ان کی شخصیت سے متعلق شکوک و شبہات پائے جاتے ہیں۔ جب انہیں موقع ملتا ہے کینیڈا چلا جاتا ہےاور پیسا وہاں رکھا ہے۔

چیئرمین پی ٹی آئی کی شادی سے متعلق سوال پر انہوں نے کہا کہ یہ عمران خان کی ذاتی زندگی ہے کچھ نہیں کہوں گا کیونکہ اسلام میں 4 شادیوں کی اجازت ہے۔ کہیں رحمتا بابا ہے، کہیں رشتوں والی بڈھی ہے، پاکستان میں کام چل رہا ہے۔ ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ شیخ رشید عمران کے لیے پرانی بڈھیوں کی طرح رشتے ڈھونڈنے کا کردار ادا کر رہے ہیں۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں