بھارت میں ہر گھنٹے میں ایک طالبعلم خودکشی کرنے لگا

بھارت میں ہر گھنٹے میں ایک طالبعلم خودکشی کرنے لگا

نئی دہلی:آئے روز پاکستان کو دھمکیاں دینے والے بھارت کے اپنے عوام خودکشیاں کرنے لگے ہیں اور ہر ایک گھنٹے میں ایک طالبعلم اپنے آپ کو موت کے حوالے کردیتا ہے۔


بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق نفسیاتی مسائل کی وجہ سے نوجوانوں خاص کر سکول اور کالج جانیوالے طالبعلموں میں خودکشی کے رجحان میں خوفناک حد تک اضافہ ہوا ہے۔
بھارتی وزارت خارجہ کوبھیجی گئی رپورٹ کے مطابق تمام ریاستوں میں سال 2016 ءمیں 9,474 طالبعلموں نے اپنے ہاتھوں سے زندگی کا خاتمہ کیا اور ہر ایک گھنٹے میں ایک خودکشی کے حساب سے 24 گھنٹوں میں26 خودکشیاں کی گئیں۔

 2016 ءمیں ریاست مہاراشٹر  1350 خودکشیوں کے ساتھ سب سے آگے رہی جبکہ ویسٹ بنگال 1147 اور تامل ناڈو981 خودکشیوں کیساتھ بالترتیب دوسرے اور تیسرے نمبر پررہی۔ماہرین کے مطابق طالبعلموں میں خودکشیوں کے بڑھتے ہوئے رجحان کی بنیادی وجہ امتحانات میں ناکامی خیال کی جاتی ہے۔


واضح رہے کہ بھارت کے عام عوام ہی نہیں بلکہ پولیس اور فوجیوں میں بھی بڑے پیمانے پر خودکشیاں کی گئیں ہیں اور مقبوضہ کشمیر و لائن آف کنٹرول پر تعینات فوجیوں میں اس کا رجحان زیادہ ریکارڈ کیا گیا۔