حلقہ پی پی 20 ضمنی الیکشن، ن لیگ کے امیدوار کو شوکاز نوٹس جاری

حلقہ پی پی 20 ضمنی الیکشن، ن لیگ کے امیدوار کو شوکاز نوٹس جاری

لاہور: الیکشن کمیشن نے چکوال کے صوبائی اسمبلی کے حلقہ پی پی 20 سے مسلم لیگ ن کے امیدوار حیدر سلطان کو شو کاز نوٹس جاری کرتے ہوئے آج دن ایک بجے ڈی آر او کے سامنے وضاحت پیش کرنے کا حکم دے دیا۔ نوٹس ڈسٹرکٹ ریٹرننگ افسر کی جانب سے جاری کیا گیا۔

ن لیگ کے امیدوار کو شو کاز نوٹس ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر جاری کیا گیا۔ نوٹس میں کہا گیا کہ مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف نے انتخابی حلقہ میں جلسہ انتخابی مہم کے ختم ہونے کے بعد کیا۔

حلقہ میں 7 اور 8 جنوری کی درمیانی شب انتخابی مہم کا وقت ختم ہو چکا تھا۔ انتخابی مہم کے بعد پارٹی ورکرز سے خطاب ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی ہے۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں