پولیس کی نوجوان جوڑے کو ہراساں کرنے کی ویڈیو وائرل

پولیس کی نوجوان جوڑے کو ہراساں کرنے کی ویڈیو وائرل

ممبئی: بھارتی پولیس کا چہرہ بے نقاب ویڈیو منظر عام پر آتے ہی وائر ل ہو گئی۔
تفصیلات کے مطابق ایک نوجوان جوڑا باغ میں گھوم رہا تھا جسے بھارتی پولیس نے ہراساں کرنے کی کوشش کی۔
ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ایک بھارتی وکیل نے نہ صرف ہراساں کیے جانے والے نوجوان جوڑے کی مدد کی بلکہ بھارتی پولیس کو لاجواب بھی کر دیا۔


بھارتی پولیس کے پاس نوجوان جوڑے کو روکنے اور تحقیقات کرنے کی کوئی وجہ نہیں تھی لیکن صرف اس بنا پر کہ لڑکا پارک میں لڑکی کے ساتھ گھوم رہا تھا پولیس نے انہیں روک کر تحقیقات شروع کر دیں ۔لیکن جب وکیل نے پولیس سے دو ٹوک بات کی تو بھارتی پولیس کے ملازمین نہ صرف لاجواب ہو گئے بلکہ اپنی جان بچانے کی کوشش کرنا شروع ہو گئے۔