سعودی خواتین کے سٹیڈیم جانے کے راستے کھل گئے

سعودی خواتین کے سٹیڈیم جانے کے راستے کھل گئے

ریاض: سعودی عرب میں خواتین جمعہ کو کھیل کے میدانوں میں جا   کر کھیلوں کے مقابلے دیکھ سکیں گی۔

سعودی حکومت نے کہا ہے کہ  12 جنوری کو  الحئی بمقابلہ الباطن فٹ بال کلبز کے مابین ہونے والے میچ کو دیکھنے کے لئے خواتین کو بھی سٹیڈیم جانے کی اجازت ہو   گی۔ یہ پہلی مرتبہ ہے کہ اس قدامت پسند ملک میں خواتین سٹیڈیم جا  کر  میچ دیکھنے  کی قابل ہوں گی۔

واضح  رہے کہ سعودی حکومت نے گزشتہ برس دسمبر میں اعلان کیا تھا   کہ رواں برس خواتین پر عائد اس پابندی کو  ختم  کر دیا  جائے گا۔