سندھ رینجرز کےخصوصی اختیارات میں 90 روز کی توسیع کی منظوری

سندھ رینجرز کےخصوصی اختیارات میں 90 روز کی توسیع کی منظوری

کراچی : وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے رینجرز کے خصوصی اختیارات میں مزید 90 روز کی توسیع کی منظوری دیدی۔


محکمہ داخلہ سندھ کی جانب سے رینجرز کے خصوصی اختیارات میں توسیع کے حوالے سے سمری وزیراعلیٰ سندھ کو بھیجی گئی تھی جس میں بتایا گیا تھا کہ رینجرز کے خصوصی اختیارات 10 جنوری کوختم ہو رہے ہیں۔

 وزیراعلیٰ سندھ نے صوبائی محکمہ داخلہ کی جانب سے بھیجی گئی سمری منظور کر لی ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ محکمہ داخلہ سندھ کی جانب سے رینجرز کے اختیارات میں توسیع کے حوالے سے وفاقی حکومت کو خط لکھا جائے گا جو اس حوالے سے باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کرے گی۔