کیر ئیر بچانے کیلئے کنگنا رناوت کو عامر خان کی یاد آگئی

کیر ئیر بچانے کیلئے کنگنا رناوت کو عامر خان کی یاد آگئی

ممبئی: معروف بالی ووڈ اداکارہ کنگنا رناوت نے انڈسٹری کے مسٹر پروفیکشنسٹ عامر خان سے مدد مانگ لی۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق کنگنا رناوت تنازعات کے باعث فلم نگری میں دشمنیاں بھی بڑھا چکی ہیں، جس کی وجہ سے ان کا فلمی کیریئر زوال پذیر ہوچکا ہے اور اس صورتحال سے نکلنے کے لیے وہ عامر خان سے صلاح و مشورے کر رہی ہیں۔دوسری جانب عامر خان بھی اس ساری صورتحال سے نکلنے کے لیے کنگنا رناوت کی رہنمائی کر رہے ہیں اور اداکارہ بھی ان کے مشوروں پر سختی سے کاربند ہیں۔
واضح رہے کہ کنگنا رناوت کو کرن جوہر اور ہریتھک روشن کے ساتھ ان کے تنازعات نے فلم نگری میں اکیلا کردیا ہے۔ جبکہ کنگنا رناوت نے ماضی میں کسی بھی بالی وڈ خان کے ساتھ فلم کرنے سے انکار کردیا تھا اور ساتھ ہی سلمان خان کے ساتھ فلم کی پیشکش بھی ٹھکرادی تھی، لیکن گزشتہ دنوں انہیں اپنی نئی فلم کے لیے سلمان خان کی مدد لینا پڑی تھی۔لیکن اب تنازعات کے باعث انہیں اپنے قریبی دوست بھی چھوڑنے لگے ہیں جس پر پریشان ہو کر انہوں نے عامر خان سے رجوع کیا۔