ہمارے خلاف انتقامی کارروائی ہو رہی ہے : نواز شریف

ہمارے خلاف انتقامی کارروائی ہو رہی ہے : نواز شریف


اسلام آباد: پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر سابق وزیراعظم نواز شریف نے کہا ہے کہ ہمارے خلاف انتقامی کارروائی ہو رہی، اس کے باوجود ہر سازش کا مقابلہ کروں گا ،انصاف کا معیار سب کے لیے یکساں ہونا چاہیے،عدالتوں کے فیصلے بولتے ہیں، منصف خود نہیں،مارشل لا کو ججز نے ویلکم کیا اور مرضی سے آئین میں ترمیم کی گئی، عمران خان کا 5 سال سے اور میرا 1962 سے حساب لیا گیا۔


وکلا برادری سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ یہ 1999 نہیں 2018 ہے، پہلے مارشل لا لگتا تھا کسی کو پتا نہیں چلتا تھا تاہم آج ایسا نہیں، دیکھنا ہے 1971 میں کیا ہوا جو ملک کے 2 حصے ہوگئے، آج بھی اس طرح کے کھیل کھیلے جا رہے ہیں، مارشل لا کو ججز نے ویلکم کیا اور مرضی سے آئین میں ترمیم کی گئی۔نواز شریف نے کہا کہ مجھ پر ایک روپے کی کرپشن سامنے نہیں آئی، کالج کی زندگی سے حساب لیا گیا، جب کچھ نہیں نکلا تو پاناما کے بجائے اقاما کو بنیاد بنا لیا گیا۔


انہوں نے کہا کہ عمران خان کا 5 سال سے اور میرا 1962 سے حساب لیا گیا، عمران خان نے تسلیم بھی کیا کہ ان کی آف شور کمپنی ہے لیکن عمران خان کو بولا گیا، نہیں نہیں یہ تمہاری نہیں ہے جب کہ اللہ تعالی نے مجھے عوام کی عدالت میں سرخرو کیا۔ انہوں نے کہا اللہ تعالی کے فضل سے ڈرنے والا نہیں جب تک اللہ تعالی آپ کے ساتھ ہے کوئی آپ کا کچھہ نہیں کر سکتا قلعے میں محصور کیا گیا عدالتوں کی طرف سے 35 35 سال کی سزا دی گئی ۔ جج نے سسلین مافیا جیسے الفاظ استعمال کیے۔عدالتوں کا احترام کرتے ہیں لیکن عدالتوں کو بھی اور ججز کو دوسرے اداروں کا احترام کرنا چاہیے مجھے سپریم کورٹ سے کوئی اختلاف نہیں لیکن کچھ ججز سے ہے جو انہوں نے فیصلہ میرٹ پر نہیں کیا اس سے بھی اختلاف ہے ۔