بلوچستان اسمبلی کے پاس زور دار دھماکہ ، پولیس اہلکاروں سمیت 6 افراد شہید

بلوچستان اسمبلی کے پاس زور دار دھماکہ ، پولیس اہلکاروں سمیت 6 افراد شہید

کوئٹہ : بلوچستان اسمبلی کے قریبجی پی او  چوک میں پولیس ٹرک کے قریب زور دار دھماکا ہوا جس کے نتیجے میں3پولیس اہلکار  شہید جبکہ  12 افراد زخمی ہو گئے ہیں مزید ہلاکتوں کا خدشہ بھی ظاہر کیا جارہا ہے ۔زخمیوں میں پولیس اہلکار اور دیگر افراد شامل ہیں ۔

دھماکے میں سکیورٹی فورسز کے ٹرک کو نشانہ بنایا گیا ۔دھماکے سے قریب سے گزرنے والی بس بھی متاثر ہوئی ہے ۔دھماکے سے قریبی عمارتوں کے شیشے ٹوٹ گئے ۔ پولیس اور ریسکیو کی ٹیمیں جائے وقوعہ کی طرف پہنچ  گئیں ۔دھماکے کے زخمیوں کو سول  اسپتال میں منتقل کیا جا رہا ہے ۔

دھماکہ ریموٹ کنٹرول تھا۔

یاد رہے کہ آج صبح سے ہی کوئٹہ کا سیاسی درجہ حرارت شدید سردی کے باوجود بہت گرم تھا۔بلوچستان اسمبلی میں آج سابق وزیراعلیٰ ثناء اللہ زہری کے خلاف تحریک عدم اعتماد پیش کیے جانے کے حوالے سے اہم ترین اجلاس ہونا تھا۔ تاہم صوبائی اسمبلی کے اجلاس سے قبل ہی نواب ثناء اللہ زہری نے وزارت اعلیٰ کے منصب سے استعفیٰ دے دیا تھا جس کے بعد اسپیکر بلوچستان اسمبلی نے اجلاس کو غیر معینہ مدت کے لیے ملتوی کر دیا تھا۔

دھماکے کے بعد سکیورٹی اہلکاروں نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا ہے ۔جبکہ بلوچستان اسمبلی کی سکیورٹی بھی مزید سخت کر دی گئی ہے ۔

نوٹ :

یہ خبر ابھی تازہ ہے مزید تفصیلات کو  اپ ڈیٹ کیا جاتا رہے گا