پاک چین اقتصادی راہداری پاکستانی عوام میں خوشحالی لائے گی : احسن اقبال

پاک چین اقتصادی راہداری پاکستانی عوام میں خوشحالی لائے گی : احسن اقبال


اسلام آباد : وفاقی وزیر منصوبہ بندی وترقی وزیر احسن اقبال نے کہا ہے کہ چین پاکستان اقتصادی راہداری ملک میں تیز تر صنعتی ترقی کیلئے طویل مدتی لائحہ عمل فراہم کرے گی سی پیک سے صنعتیں لگانے اور شہری آبادی کا عمل تیز ہوگا۔


ایک انٹرویو دیتے ہوئے انہوں نے کہایہ منصوبہ پاکستان کے وژن 2025 کے ان سات ستونوں کے تناظر ہے جو خصوصی اور پائیدار ترقی کے اقتصادی اصولوں کی بنیاد پر قائم ہیں۔احسن اقبال نے کہا کہ طویل المدتی لائحہ عمل روابط ،توانائی، تجارت و صنعتی پارکوں، زرعی ترقی اور غربت کے خاتمے ،سیاحت اور مالیاتی تعاون پر مبنی ہے۔


وفاقی وزیر نے کہا چین پاکستان اقتصادی راہداری سے صنعتیں لگانے اور شہری آبادی کا عمل تیز ہوگا جس کا مقصد پاکستان کے عوام کے لئے خوشحالی لانا ہے۔