عمران خان کی پوری پارٹی ان کی شادی کے معاملے میں الجھی ہوئی ہے : طلال چوہدری

عمران خان کی پوری پارٹی ان کی شادی کے معاملے میں الجھی ہوئی ہے : طلال چوہدری


اسلام آباد:وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چوہدری نے کہاہے کہ عمران خان کی پوری پارٹی ان کی شادی کے معاملے پر الجھی ہوئی ہے اور وہ میڈیا پر آکر گواہیاں دے رہے ہیں کہ خان کی شادی ہوئی ہے یا نہیں ہوئی۔ یہ تو ایسا لگتا ہے کہ خان کی ساری ورکنگ کمیٹی کی صرف یہی ڈیوٹی رہ گئی ہے۔


عمران خان پر تنقید کرتے ہوئے طلال چوہدری نے کہا کہ دو چار بندے تحریک انصاف کی سنٹرل کمیٹی میں گواہ ہیں جبکہ دوچار بندے وہ ہیں جنہیں بعد میں جھوٹے بیانات دینے ہوتے ہیں کہ شادی ہوئی ہے کہ نہیں یہی پی ٹی آئی کی سنٹرل ورکنگ کمیٹی ہے اور یہی پوری پارٹی ہے۔ عمران خان اپنی پارٹی کی حالت اور سنٹرل ورکنگ کمیٹی دیکھ لیں‘ ایک وہ چیئرمین ہیں جسے شادی کا شوق ہے اور ایک کو نکاح پڑھانا آتا ہے۔