ٹیسٹ رینکنگ ، اظہر علی اور یاسر شاہ کی ترقی

ٹیسٹ رینکنگ ، اظہر علی اور یاسر شاہ کی ترقی

دبئی : انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے ٹیسٹ کرکٹ کی نئی ریکنگ جاری کر دی۔ جنوبی افریقی فاسٹ باو¿ لرکگیسو ربادا نے آئی سی سی ٹیسٹ ریکنگ میں پہلی پوزیشن سنبھال لی ہے ،انہو ں نے برطانوی پیسر جیمز اینڈرسن کو پیچھے چھوڑتے ہوئے یہ اعزاز اپنے نام کیا ۔
نئی رینکنگ کے مطابق پاکستان کے اظہر علی دو درجے ترقی پاکر 7ویں پوزیشن پر آگئے جبکہ قومی لیگ سپنر یاسر شاہ کو بھی ایک درجے ترقی ملی ہے۔ 22سالہ ربادا نے بھارت کیخلاف کیپ ٹاو¿ ن ٹیسٹ میں 75رنز دیکر5شکار کیے اور 888پوائنٹس کے ساتھ جیمز اینڈرسن(887) کو پیچھے چھوڑتے ہوئے پہلی پوزیشن سنبھال لی۔ربادا کے ساتھ باو¿لر ورنن فلینڈر کیپ ٹاو¿ن ٹیسٹ میں 75رنز کے عوض9شکارکرکے67پوائنٹس اپنے اکاو¿ نٹ میں ڈالنے کے بعد 12ویں سے چھٹی پوزیشن پر آگئے ہیں۔فلینڈر اب پانچویں نمبر پر موجود جوش ہیزلووڈ سے 8پوائنٹس پیچھے ہیں۔بھارت کے بھوینیشور کمار نے 8درجے ترقی پاکر 22ویں اور آسٹریلیا کے پیٹ کمنزنے سڈنی ٹیسٹ میں 119رنزکے عوض8وکٹیں لیکر36ویں سے 28ویں پوزیشن پر چھلانگ ماری ہے۔
انگلش پیسر سٹورٹ براڈ ایک درجے تنزلی کے ساتھ 15ویں نمبر چلے گئے ہیں جبکہ ان کی جگہ پاکستانی لیگ سپنر یاسر شاہ نے 14ویں پوزیشن سنبھال لی ہے۔ بلے بازوں کی رینکنگ میں آسٹریلیا کے سٹیو سمتھ947پوائنٹس کے ساتھ پہلے نمبر موجود ہیں ،انگلینڈ کے جوروٹ نے بھارت کے ویرات کوہلی اور کین ولیمسن کو پیچھے چھوڑتے ہوئے دوسری پوزیشن سنبھالی ہے جبکہ کوہلی اب تیسرے اور ولیمسن چوتھے نمبر پر موجود ہیں ،بھارت کے چتیشور پجارا کیپ ٹاو¿ ن ٹیسٹ میں ناکامی کے بعد اب تیسری سے5ویں پوزیشن پر چلے گئے ہیں۔
جنوبی افریقہ کے ہاشم آملا اور ڈین ایلگر اب تین ، تین درجے نیچے 10ویں اور16ویں نمبر پر موجود ہیں ،سابق پروٹیز کپتان اے بی ڈیویلیئرز 5درجے ترقی پاکر 13ویں پوزیشن پر آگئے ہیں۔جنوبی افریقی اوپنر ایڈن مرکرم نئی رینکنگ میں 6درجے ترقی پاکر 48ویں نمبر پر آگئے ہیں جبکہ بھارتی آل را?نڈر ہر دیک پانڈیا نے 24سیڑھیا ں چڑھ کر49ویں پوزیشن سنبھالی ہے۔بھارت کے مرلی وجے(35ویں سے 30ویں پوزیشن )، روہت شرما (47ویں سے44ویں پوزیشن) اور شیکھر دھون (36ویں سے33ویں پوزیشن)کو بھی نئی ریکنگ میں تنزلی کا سامنا کرنا پڑا ہے۔آسٹریلیا کے عثمان خواجہ 27ویں سے 19ویں ، شان مارش31ویں سے20ویں اور مچل مارش65ویں سے57ویں پوزیشن پر آگئے ہیں۔آل راو¿ نڈرز کی فہرست میں بنگلہ دیش کے شکیب الحسن بدستور پہلے نمبر پر موجود ہیں۔
آئی سی سی ٹیم رینکنگ میں بھارت 124پوائنٹس کے ساتھ بدستور سر فہرست ہے ،جنوبی افریقہ111پوائنٹس کے ساتھ دوسر ے ،آسٹریلیا 4-0سے ایشز سیریز جیت کر 7پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ104پوائنٹس کے ہمراہ تیسرے،نیوزی لینڈ100پوائنٹس کے ساتھ چوتھے ، انگلینڈ ایشز سیریز ہار کر 6پوائنٹس کھونے کے بعد 99پوائنٹس کے ساتھ 5ویں ، سری لنکا 94پوائنٹس کے ساتھ چھٹے، پاکستان88پوائنٹس کے ہمراہ 7ویں ، ویسٹ انڈیز اور بنگلہ دیش 72،72پوائنٹس کے ساتھ ساتھ 8ویں اور 9ویں جبکہ زمبابوے 1پوائنٹ کے ہمراہ 10ویں نمبر پر موجود ہیں۔