چین نے پاکستان میں فوجی اڈے کی تعمیر کی خبروں کی مسترد کر دیا

چین نے پاکستان میں فوجی اڈے کی تعمیر کی خبروں کی مسترد کر دیا

بیجنگ : چین نے پاکستان میں فوجی اڈے کی تعمیر سے متعلق خبروں کی تردید کرتے ہوئے ہوئے کہا ہے کہ اس قسم کی خبروں میں کوئی صداقت نہیں ہے۔
بیجنگ میں پریس بریفنگ کے دوران چین کی وزارت خارجہ کے ترجمان لو کینگ نے کہا کہ پاکستان میں فوجی اڈہ تعمیر کرنے کے حوالے سے کسی قسم کی منصوبہ بندی نہیں کر رہے ہیں۔ایک سوال کے جواب میں چین کی وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہا کہ میرا خیال ہے کہ اس حوالے سے دنیا کے دیگر ممالک کو بہت زیادہ اندازے لگانے کی ضرورت نہیں ہے۔
لو کینگ نے کہا کہ پاک چین اقتصادی راہداری منصوبہ ون بیلٹ ون روڈ وژن کا اہم حصہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ چین اور پاکستان سی پیک منصوبے کے روٹ میں آنے والے ممالک کے مشترکہ مفادات کیلئے کوششیں کر رہے ہیں۔یاد رہے کہ 4 جنوری کو پاکستان کے دفتر خارجہ کے ترجمان ڈاکٹر محمد فیصل نے ایک بریس بریفنگ کے دوران کہا تھا کہ چین کی جانب سے گوادر کے قریب فوجی اڈے کی تعمیر کے حوالے سے کسی قسم کا منصوبہ پیش نہیں کیا گیا۔ترجمان پاکستانی دفتر خارجہ کا کہنا تھا یہ سب کچھ سی پیک اور پاکستان و چین کے مضبوط تعلقات کے خلاف پروپیگنڈا ہے۔