اداکارہ میراکی چھوٹی بہن نے اداکاری کا اعلان کر دیا

اداکارہ میراکی چھوٹی بہن نے اداکاری کا اعلان کر دیا

لاہور: لالی ووڈ کی معروف اداکارہ میرا کی چھوٹی بہن شائستہ عباسی نے شوبز میں انٹری کرلی۔ میرا کی چھوٹی بہن جلد ہی ایک ٹی وی چینل میں اداکاری کرتے ہوئے نظر آئیں گی۔
تفصیلات کے مطابق میرا کی چھوٹی بہن شائستہ عباسی بھی پاکستان کی چھوٹی اسکرین میں قدم رکھ رہی ہیں۔ شائستہ عباسی حال ہی میں لندن سے تعلیم مکمل کرکہ پاکستان لوٹی ہیں۔شائستہ عباسی نے ایک نجی چینل کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ ماضی میں متعدد فلموں میں اداکاری کی پیشکش ہوئی مگر انہوں نے اداکاری کے مقابلے اپنی تعلیم کو مکمل کرنے کو ترجیح دی۔شائستہ نے بتایا کہ وہ جس ڈرامے میں اداکاری کرتے ہوئے نظر آئیں گی وہ اچھا اور بڑا منصوبہ ہے۔
دوسری جانب شائستہ عباسی نے اپنی بہن اداکار میرا کے بارے میں کہا کہ اداکارہ میرا ایک ڈکٹیٹر کی طرح ہیں جو اپنا حکم چلاتی ہیں اور ہم باقی لوگ اس کا حکم مانتے ہیں، لیکن جب گھر میں ہوتی ہیں تو واقعی بڑی بہن کی طرح خیال رکھتی ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ یونیورسٹی جائے بغیر میرا نے ایک کامیابی زندگی گزارا، وہ مضبوط اور پرعزم شخصیت کی مالکن ہیں۔