چین کی گیمنگ کمپنی نے ہم جنس پرستوں کی ویب سائٹ خرید لی

چین کی گیمنگ کمپنی نے ہم جنس پرستوں کی ویب سائٹ خرید لی


بیجنگ :چین کی گیمنگ کمپنی کن لون گروپ لمیٹڈ نے 152 ملین ڈالر میں ہم جنس پرست مردوں کیلئے امریکہ میں قائم ڈیٹنگ ایپلی کیشن گرینڈر کے بقیہ حصص خرید لئے ہیں۔


تفصیلات کے مطابق یہ خریداری شنگھائی سٹاک ایکسچینج کی فہرست پر شامل کن لون کے جنوری 2016ء میں گرینڈر کے 61.53 فیصد حصص کے بعد کی گئی ہے۔ اس مرتبہ اس کمپنی نے 152 ملین امریکی ڈار کے عوض بقایا 37.47 فیصد حصص خریدے ہیں ۔


اس طرح اس سوشل نیٹ ورکنگ ایپلی کیشن کی مالیت 395 ملین امریکی ڈالر ہو گئی ہے جو کہ 2 سال قبل کے مقابلے میں 245 ملین امریکی ڈالر زیادہ ہے۔ کن لون کے ایک سیکیورٹیز گوشوارے کے مطابق اس خریداری کے بعد گرینڈر میں کن لون کے حصص 100 فیصد ہو جائیں گے۔