امریکہ نے اپنے مطالبات کی فہرست پاکستان کو پہنچا دی: پینٹاگون

امریکہ نے اپنے مطالبات کی فہرست پاکستان کو پہنچا دی: پینٹاگون

واشنگٹن: امریکی محکمہ دفاع  پینٹاگون کے مطابق  پاکستان کو  واشنگٹن کی طرف سے ٹھوس اقدامات کے مطالبات  کی فہرست کی صورت میں یہ بتا دیا  گیا ہے کہ امریکا  کی طرف سے روکی گئی سکیورٹی امداد  کی بحالی کے لیے اسلام آباد  کو  کیا  کرنا  ہو گا۔

واشگٹن سے منگل 9 جنوری کو ملنے والی رپورٹسں کے مطابق پینٹاگون کی طرف سے پاکستانی حکومت کو امریکی مطالبات کی وہ فہرست پہنچا دی گئی ہے، جس پر لازمی عمل درآمد کی صورت میں ہی پاکستان کے لیے سینکڑوں ملین ڈالر کی وہ سکیورٹی امداد بحال ہو سکے گی، جو ٹرمپ انتظامیہ نے ابھی حال ہی میں معطل کر دی تھی۔

پینٹاگون کے ترجمان کرنل راب میننگ نے صحافیوں کو بتایا، ہماری توقعات بالکل صاف اور سیدھی  ہیں۔ طالبان اور حقانی نیٹ ورک کے رہنماوں اور مسلح حملوں کے منصوبہ سازوں کو  نہ تو پاکستان میں کوئی محفوظ ٹھکانے میسر ہونا چاہیے اور  نہ  ہی ان  کو   پاکستانی سرزمین سے اپنی کارروائیوں کی اجازت ہونا چاہیے۔

 

مصنف کے بارے میں