ورک ویزے کی میعاد دو سال کر دی گئی ہے ، سعودی حکومت

ورک ویزے کی میعاد دو سال کر دی گئی ہے ، سعودی حکومت
کیپشن: فوٹو بشکریہ سعودی وزارت العمل آٖیشل فیس بک پیجن

جدہ :سعودی حکومت نے غیر ملکیوں کو اب تک کی بڑی خوشخبری سنادی ہے ۔
تفصیلات کے مطابق سعودی وزارت محنت و سماجی بہبود نے غیر ملکی ورکروں کے ورک ویزے کے میعاد میں ایک سال کی بجائے دو برس کی مفت توسیع کرنے کا اعلان کر دیا ہے ۔
سعودی وزارت محنت نے ٹویٹر پراپنے آفیشل اکاﺅنٹ پر غیر ملکیوں کو یہ اطلاع دیتے ہوئے کہا ہے کہ اس کا مقصد پرائیویٹ اداروں کو آسانیاں فراہم کرنا ہے ۔ اور ان کو درپیش مسائل اور مشکلات کو حل کرنا ہے ۔
وزارت محنت نے لکھا کہ وزارت محنت یہ چاہتی ہے کہ نئے ورک ویزوں کا اجراءکے خواہشمند نجی ادارے اس سہولت سے زیادہ سے زیادہ فائدہ اٹھائیں ۔
واضح رہے سعودی عرب میں ورک ویزے کی معیاد ابھی تک صرف ایک سال ہی تھی ۔ تاہم اب اس میں تبدیلی کی جارہی ہے ۔