سعودی ولی عہد محمد بن سلمان پاکستان دورے کے دوران 15ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کا اعلان کر سکتے ہیں

سعودی ولی عہد محمد بن سلمان پاکستان دورے کے دوران 15ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کا اعلان کر سکتے ہیں
کیپشن: فوٹو بشکریہ محمد بن سلمان وکی پیڈیا

اسلام آباد: رواں ماہ سعودی عرب کے ولی عہد محمد بن سلمان کا دورہ پاکستان متوقع ہے ۔
تفصیلات کے مطابق ابوظہبی کے ولی عہد کے دورے کے کامیاب دورے کے بعد اب سعودی عرب کے ولی عہد محمد بن سلمان جنہیں عرب ریاستوں سمیت دنیا بھر میں ’ایم بی ایس ‘ کے نام سے بھی جانا جاتاہے رواں ماہ دورہ پاکستان متوقع ہے ۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق ولی عہد کے دورے کی تاریخ تو ابھی تک طے نہیں پائی تاہم رواں ماہ ان کا دورہ پاکستان کسی بھی دن ہو سکتاہے ۔اس سلسلے میں حکومت سے مشاورت جاری ہے ۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق ولی عہد اپنے دورے کے دوران پاکستانی حکومتی شخصیات کے ساتھ ملاقات کریں گے اور متوقع طور پر پاکستان میں سعودی سرمایہ کاری کے بارے میں بھی بڑا اعلان کریں گے ۔
یہ خیال کیا جارہاہے کہ ممکنہ طو پر 15ارب ڈالر سرمایہ کاری کا اعلان کریں گے ۔واضح رہے کہ گزشتہ دنوں ابوظہبی کے ولی عہد کے دورے میں پاکستان کے لیے دو ارب ڈالر اور تیل کی فراہمی کا اعلان کیا تھا ۔