مسلم لیگ ن میں کوئی بغاوت نہیں ، ڈاکٹر مظفر شیخ

مسلم لیگ ن میں کوئی بغاوت نہیں ، ڈاکٹر مظفر شیخ
کیپشن:   فوٹو سوشل میڈیا

لاہور : پنجاب اسمبلی میں مسلم لیگ کے ارکان میں بغاوت کی خبروں کے بعد ضلع حافظ آبادسے مسلم لیگ کے ایم پی اے ڈاکٹر مظفر شیخ نے اہم ترین بیان جاری کیا ہے ۔

تفصیلات کے مطابق لیگی ایم پی اے ڈاکٹر مظفر شیخ  نے اپنے ویڈیو پیغام میں کہا ہے کہ گزشتہ روز پنجاب اسمبلی کے کمرہ نمبر ایک میں سپیشل سلیکٹ کمیٹی کی میٹنگ تھی جس میں انہوں نے پارٹی کی اجازت سے شرکت کی تھی ۔

بعض ذرائع نے اس خبر کو غلط رنگ دیا ، میں اپنی پارٹی قیادت اور ڈسپلن کا پابند ہوں اور آئندہ بھی اگر میری پارٹی مجھے جو ذمہ داریاں سوپنے گی میں انہیں بااحسن طریقے سے ادا کروں گا۔

انہوں نے اپنے ویڈیو پیغام میں کیا کہا جاننے کے لیے ویڈیو دیکھیں :-