نواز شریف کی سزا کیخلاف اپیل جلد سماعت کیلئے مقرر کرنیکی درخواست منظور

نواز شریف کی سزا کیخلاف اپیل جلد سماعت کیلئے مقرر کرنیکی درخواست منظور
کیپشن: سابق وزیراعظم کی جانب سے گزشتہ روز ہائیکورٹ میں متفرق درخواست دائر کی گئی تھی۔۔۔۔۔فائل فوٹو

اسلام آباد: اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس عامر فاروق اور جسٹس محسن اختر کیانی پر مشتمل 2 رکنی ڈویژن بینچ نے سابق وزیراعظم کی درخواست پر سماعت کی۔عدالت نے مختصر سماعت کے بعد نواز شریف کی اپیل پر فیصلہ سناتے ہوئے رجسٹرار آفس کو 10 دن میں اپیل سماعت کے لیے مقرر کرنے کے احکامات جاری کیے۔

سابق وزیراعظم کی جانب سے گزشتہ روز ہائیکورٹ میں متفرق درخواست دائر کی گئی تھی جس میں استدعا کی گئی تھی کہ العزیزیہ اسٹیل ملز ریفرنس میں سزا کے خلاف اپیل جلد سماعت کے لیے مقرر کی جائے۔

متفرق درخواست میں کہا گیا تھا کہ 2 رکنی بینچ سزا کے خلاف دائر اپیل پر سماعت کر چکا ہے اور عدالت نے سزا معطلی کی درخواست مرکزی اپیل کے ساتھ سننے کی ہدایت کی ہے۔

خیال رہے کہ احتساب عدالت نے گزشتہ سال 24 دسمبر کو العزیزیہ ریفرنس کا فیصلہ سناتے ہوئے نواز شریف کو سات سال قید و جرمانے کی سزا سنائی تھی اور انہیں فلیگ شپ ریفرنس میں بری کیا تھا۔