مکہ مکرمہ میں موٹرسائیکلوں کو سکریپ میں فروخت کیا جاتاہے ، ذرائع

مکہ مکرمہ میں موٹرسائیکلوں کو سکریپ میں فروخت کیا جاتاہے ، ذرائع
کیپشن: فوٹو سوشل میڈیا

جدہ :  سعودی عرب کے شہر مکہ مکرمہ میں موٹرسائیکل سواروں کے خلاف مہم زوروں سے جاری ہے ۔
تفصیلات کے مطابق  عمرہ زائرین سمیت شہریوں کو حادثات سے محفوظ رکھنے کے لیے سعودی ٹریفک پولیس نے موٹرسائیکل سواروں کے خلاف مہم کو تیز کر دیا ہے ۔

سعودی محکمہ ٹریفک پولیس کے ذرائع کا کہناہے کہ انہوں نے مہم کو کامیاب بنانے کی منصوبہ بندی کی ہوئی ہے ، کوئی بھی چار پہیوں والی موٹرسائیکل کو بھی نہیں چھوڑا جا رہا۔
مکہ مکرمہ کے الشرائع روڈ پر ایسی ہزاروں موٹرسائیکلوں کو سکریپ یارڈ میں دیکھا جاسکتاہے ۔ذرائع کا مزید کہناتھا کہ سعودی ٹریفک پولیس کے اہلکار جنگی بنیادوں پر روزانہ ایسی موٹرسائیکلیں ضبط کر رہے ہیں ۔
ایسی کوئی بھی موٹرسائیکل جس پر نمبر پلیٹ نہ ہوپکڑ کر نیلا م کر دی جاتی ہے ، اور اسے سکریپ کی شکل میں ہی فروخت کیا جاتاہے ۔