جنوبی افریقہ کیخلاف ون ڈے سیریز کیلئے قومی اسکواڈ کا اعلان

جنوبی افریقہ کیخلاف ون ڈے سیریز کیلئے قومی اسکواڈ کا اعلان
کیپشن:   فوٹو بشکریہ پی سی بی آفیشل ویب سائٹ

لاہور :ساؤتھ افریقہ کیخلاف ون ڈے سیریز کیلئے قومی ٹیم کا اعلان کر دیا گیا ۔

16 رکنی ٹیم کی قیادت سرفراز احمد کریں گے جبکہ دیگر کھلاڑیوں میں فخز زمان، امام الحق ، شان مسعود ،بابر اعظم ، شعیب ملک محمد حفیظ ، حسین طلعت ، عماد وسیم ، فہیم اشرف ، شاداب خان ، محمد عامر ، حسن علی ، شاہین شاہ آفریدی ،عثمان شنواری اور محمد رضوان ون ٹیم میں شامل ہیں ۔

قومی ٹیم میں 3 تبدیلیاں کی گئی ہیں آصف علی ، جنید خان اور حارث سہیل کو ڈراپ کیا گیا ہے ۔یہ تینوں کھلاڑی نیوزی لیںڈ کیخلاف سیریز میں قومی ٹیم کا حصہ تھے ۔ محمد عامر ،حسین طلعت ، محمد رضوان اور شان مسعود کی ٹیم میں واپسی ہوئی ہے۔

پاکستان اور ساؤتھ افریقہ کے درمیان 5 ون ڈے میچز کی سیریز کا پہلا میچ 19 جنوبری پورٹ الزبتھ ، دوسرا میچ 22 جنوری کو ڈربن ، تیسرا میچ 25 جنوری کو سنچورین ، چوتھا میچ 27 جنوری کو  جوہانسبرگ اور  پانچواں اور آخری میچ  30 جنوری کو  کیپ ٹاؤن میں کھیلا جائے گا ۔