پاکستان کیخلاف تیسرے ٹیسٹ کیلئے ساؤتھ افریقہ نے کپتان کا اعلان کر دیا

پاکستان کیخلاف تیسرے ٹیسٹ کیلئے ساؤتھ افریقہ نے کپتان کا اعلان کر دیا
کیپشن: فوٹو بشکریہ کرکٹ ساؤتھ افریقہ ٹوئٹر

ڈربن : پاکستان کے خلاف تیسرے ٹیسٹ میچ کی قیادت فاف ڈوپلسی کی جگہ ڈین ایلگر کریں گے.ڈوپلیسی کو پاکستان کے خلاف دوسرے میچ میں سلو اوور ریٹ کی وجہ سے ایک میچ کیلئے معطل کردیا گیا تھا ۔

جنوبی افریقی ٹیم کپتان فاف ڈوپلیسی کو ایک سال میں دوسری مرتبہ سلو اوور ریٹ کی وجہ سے معطل کیا گیا ۔ڈین ایلگر اس سے قبل 2017 میں لارڈز ٹیسٹ میں انگلینڈ کے خلاف جنوبی افریقی ٹیم کی قیادت کرچکے ہیں۔