سنجے دت ، ارشد وارثی کی نئی فلم منا بھائی تھری کی شوٹنگ رواں برس شروع ہوگی

سنجے دت ، ارشد وارثی کی نئی فلم منا بھائی تھری کی شوٹنگ رواں برس شروع ہوگی
کیپشن: image by facebook

ممبئی : بالی ووڈ سٹار سنجے دت اور ارشد وارثی ایک مرتبہ پھر ایک ساتھ جلوہ گر ہو رہے ہیں ، دونوں سٹار نئی فلم منا بھائی تھری میں ایک ساتھ جلوہ گر ہوں گے ۔

تفصیلات کے مطابق فلم منا بھائی سے مقبولیت حاصل کرنے والی بالی ووڈ سٹارز سنجے دت اور ارشد وارثی کی جوڑی ایک مرتبہ پھر نئی فلم میں اکٹھے جلوہ گر ہو رہی ہے۔

جی ہاں نئی فلم منا بھائی تھری میں بالی ووڈ سٹارز سنجے دت اور ارشد وارثی ایک مرتبہ پھر اپنی لاجواب کامیڈی سے مداحوں کو ہنسی سے لوٹ پوٹ کریں گے۔

بالی ووڈ سٹار ارشد وارثی نے بتایا کہ ڈائریکٹر کے مطابق فلم کا سکرپٹ تیار ہے اور رواں برس ہی تیاری کے مراحل میں آ جائے گی ، انھوں نے کہا کہ میری سنجے دت سے بھی فلم کے متعلق بات ہوئی وہ بھی اس کے بارے میں کافی دلچسپی رکھتے ہیں ، ہمیں پوری امید ہے کہ فلم دیگر فلموں کی طرح ہٹ ثابت ہوگی ۔