وزیر اعظم کیخلاف کارروائی نیب کیلئے ایک چیلنج ہے، حمزہ شہباز

وزیر اعظم کیخلاف کارروائی نیب کیلئے ایک چیلنج ہے، حمزہ شہباز
کیپشن: فوٹو فائل

لاہور : عمران خان نیب کے پیچھے چھپنا چھوڑ دیں ،وزیر اعظم کے خلاف کارروائی نیب کیلئے اب ایک چیلنج ہے۔

تفصیلات کے مطابق پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر حمزہ شہباز نے لاہور میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان نیب کے پیچھے چھپنا بند کر دے ۔انہوں نے کہا کہ عمران خان کیخلاف ہیلی کاپٹر کیس نیب کیلئے ایک چیلنج ہے ۔انہوں نے نے فواد چوہدری کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ وفاقی وزیر اطلاعات کہتے ہیں کہ ہیلی کاپٹر کیس کا پوچھنا وزیراعظم عمران خان کی توہین کے مترادف ہے ۔

اپوزیشن لیڈر پنجاب اسمبلی حمزہ شہباز نے کہا کہ نیازی صاحب میں ہمت ہے تو علیمہ خان پر جے آئی ٹی بناکر دکھائیں۔انہوں نے مزید کہا کہ ہم حکومت سے کوئی این آر نہیں مانگ رہے۔اپوزیشن لیڈر پنجاب اسمبلی نے حکومتی کارکردگی پر بھی کھل کروار کرتے ہوئے کہا کہ ملکی معیشت وینٹی لیٹر پر اور عوام سکتے میں ہیں۔لوڈشیڈنگ بھی واپس آگئی ہے۔انہوں نے کہا کہ حکومت میں آ کر انہوں نے  بے گھر افراد کو گھردینے کا وعدہ کیا تھا لیکن انہوں نے تو غریبوں کی جھونپڑیاں تک گرا دیں ۔